روزے کی حالت میں دنیا چھوڑ گئے ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات جو رمضان مبارک کے مہینے میں ہم سے بچھڑ گئیں

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

موت ایک حقیقت ہے جو کب آجائے کسی کو کوئی علم نہیں۔ مگر اس دنیا میں بہت سے خوش نصیب ایسے گزرے ہیں جن کا انتقال اس وقت ہوا جب رمضان چل رہا تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان شخصیات سے متعلق بتائیں گے جنہیں اللہ نے اپنے پاس بلانے کے لیے رمضان کا پاک مہینہ منتخب کیا۔

رفیع خاور عرف ننھا

پاکستان کے ممتاز کامیڈین رفیع خاور المعروف ننھا کو 36 برس بیت گئے مگر ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ننھا کا انتقال کیسے ہوا بتایا جاتا ہے کہ یہ گتھی آج بھی نہ سلجھ سکی۔ بہترین کامیڈین ننھا سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت بہت دردناک ہوئی تھی۔ رمضان المبارک کے 24 روزے کو رفیع خاور عرف ننھا کا انتقال ہوگیا تھا۔

نور جہاں

پاکستانی میوزک اور فلم انڈسٹری کا بڑا نام ملکہ ترنم نور جہاں وہ خوش قسمت شخصیت تھیں جن کا انتقال رمضان المبارک کی 27ویں شب کو ہوا تھا۔

بلال خان

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار و گلوکار بلال خان کا انتقال 2010 میں 31 سال کی عمر میں ایک حادثے میں ہوا۔ جس وقت بلال خان اس دنیا سے گئے وہ ماہِ رمضان کا پاک مہینہ تھا۔ ان کا انتقال 14 اگست پاکستان کی آزادی والے دن ہوا۔ اس وقت رمضان کا چوتھا روزہ تھا۔ کچھ غیر مصدقہ ذرائع سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ روزے حالت میں دنیا سے گئے۔

سنبل شاہد

بشریٰ انصاری کی بہن اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سنبل شاہد وہ خوش قسمت انسان تھیں جن کا انتقال رمضان المبارک کے مہینے میں ہوا۔ ان کی وفات 6 مئی 2021، چوبیس رمضان کو ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More