شام میں امریکی ڈرون حملہ، ایران خبردار رہے، امریکی صدر

ہم نیوز  |  Mar 25, 2023

شام میں امریکی شہری کی ہلاکت کے ردعمل میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملہ کئے جانے بعد امریکی صدر نے ایران کو بھی خبردار کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ امریکیوں کے تحفظ کے لیے “زبردستی سے کام لے گا”۔

جوبائیڈن نے کینیڈا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ایران کوئی غلطی نہ کرے، امریکہ ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا، لیکن اپنے لوگوں کے تحفظ کے لئے طاقت کا استعمال کرتے رہیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے گارڈینز کے مطابق امریکی حکام نے کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کی مبینہ حمایت یافتہ فورسز امریکہ کے خلاف لڑ رہی ہیں جبکہ واشنگٹن نے  یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ امریکی شہری کی شام میں ہلاکت میں ایرانی ڈرون استعمال کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More