سر پر دوپٹہ اوڑھتی اور ۔۔ رمضان المبارک کے پی ٹی وی کے پرانے اشتہار، جو آج یاد آتے ہیں، دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

پرانا زمانے کے رمضان کے اشتہارات سب کو بھا جاتے تھے، کچھ تو اس حد تک عام سے اور دل کو چھو لینے والے ہوتے تھے کہ آج یاد کرتے ہیں تو انہی یادوں میں کھو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک اشتہار ایسا بھی تھا جس میں واپڈا کی جانب سے رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر تیار کیا گیا۔

جس میں افطاری کا منظر تو دکھایا ہی گیا تھا ساتھ ہی غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی، ساتھ ہی اشتہار کے شروعات میں لکھا تھا "دوسروں کا خیال رکھان عین عبادت ہے"۔ جس نے سب کی توجہ سمیٹی۔

Glaxose D کا یہ اشتہار بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے، کیونکہ اُس دور میں یہ اشہتار بھی کافی آیا کرتا تھا۔

سر پر دوپٹہ لیے پاکستانی فیملی کو مہذب انداز میں پیش کیا گیا تھا جس میں مغرب کا کلچر دور دور تک نہیں دکھائی دے رہا تھا۔

یہ اشتہار بھی اُس وقت کی جنریشن آج بھی یاد کرتی ہے۔

1985-87 سے تک کے دور میں جام شیریں کا اشتہار بھی کافی مقبول ہوا تھا، جس میں پاکستانی خواتین کا ہئیر اسٹائل، میک اپ کافی دلچسپی سمیٹ رہا تھا۔

اگرپتی بھی ایک وقت تھا جب پاکستانیوں میں بے حد مقبول ہوئی تھی، ایسے میں 80 کی دہائی کا اشتہار کیسے یاد نہی آئے گا؟

میٹرو ملن نامی اگربتی خوب توجہ حاصل کر لیتی تھی، اگربتی کا پیکٹ ہی اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرتا تھا۔

ایک وقت تھا جب حبیت دودھ کافی مقبول تھا، پی ٹی وی کے دور کی جنریشن اس ملک پیک کی اہمیت بخوبی سمجھ سکتی ہے۔

اس کا منفرد پیکٹ رنگ، نام اور اشتہار سب کی توجہ خوب سمیٹتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More