رشتہ طے ہوا تو پتہ چلا منگیتر کو کینسر ہو گیا۔۔ دلہے کی کینسر کے بعد زندگی ایسی بدلی، کہ ان کی ویڈیو ہی وائرل ہو گئی، دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

زندگی میں اگر ایک ایسا جیون ساتھی مل جائے تو آپ کے دکھ سکھ کو سمجھ سکے، آپ کو سہارا دے، تو یقین جانیں زندگی کے آدھے مسئلے حل ہو جائیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے نوجوان کی ویڈیو نے سب کو حیران کیا جس کی کچھ ماہ پہلے ہی منگنی ہوئی تھی، ایک نئی شروعات سے پہلے ہی اس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو شاید ناقابل بیان تھا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والا پرسانگ 2021 میں کینسر میں مبتلا ہو گیا تھا، وہ وقت جب وہ ایک نئی شروعات کرنے جا رہا تھا، اس خبر نے اسے توڑ کر رکھ دیا تھا۔

اس سب کے بعد اسے یہی خیال تھا کہ اس کی منگیتر وچیکا جس سے اس نے پسند کی منگنی کی تھی، وہ بھی اسے چھوڑ جائے گی، کیونکہ ایک کینسر کے مریض کے ساتھ رہنا اس کا خیال رکھنا آسان نہیں ہوتا۔

یہی سوچ کر وچیکا کو مریض نے بتایا تو اس نے منگیتر کو چھوڑنے کے بجائے اس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، والدین نے بیٹے کو سہارا دیا تو وچیکا اپنے منگیتر کی ہمت بن کر سامنے آئی۔

مشکل وقت کس طرح بیت گیا معلوم ہی نہیں ہوا، 2022 میں نوجوان نے کینسر کو شکست دی، جس کے بعد دونوں کی شادی ہوئی۔

اس سب میں دونوں کے درمیان موجود پیار محبت تو واضح تھی، تاہم پرسانگ کے لیے وچیکا کے دل میں موجود خلوص نے دونوں کو مزید قریب کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More