مسلمان بیٹی نے غیر مسلم والدہ کے لیے پہلی بار پاکستانی افطار بنائی ۔۔ والدہ کا وائرل رد عمل دیکھئے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

پوری دنیا میں رمضان المبارک کا مہینہ پورے عزت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کی غیر مسلم بھی دل سے عزت کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ میں آپ کو ایک مسلمان بیٹی اور ان کی غیر مسلم والدہ سے متعلق دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں اور ویڈیو بھی دکھائیں گے۔

عائشہ روسالی نامی مسلمان یوٹیوبر کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں جس میں وہ اپنی غیر مسلم والدہ کے ساتھ ویلاگز شوٹ کرتی اور ان سے اسلام سے متعلق باتیں شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

چونکہ اس وقت رمضان جاری ہے تو عائشہ نے اپنی غیر مسلم ماں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا اور ان کے پاکستانی کھانا بنا کر کھلایا۔

عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے اپنی والدہ کو رمضان میں ایک روزہ رکھنے کا چیلنج دیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ وہ روزہ رکھ پاتی ہیں یا نہیں۔

خاتون یوٹیوبر اپنی والدہ کے لیے افطاری بناتی ہیں اور پھر انہیں کھلاتی بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More