سکوں سے بھرا تھیلا شوروم لے آیا۔۔ غریب دکاندار موٹر سائیکل خریدنے کے لیے نوٹوں کے بجائے سکے لے آیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 25, 2023

اکثر انسان اپنے عمل کی وجہ سے خوب توجہ سمیٹتا ہے، اور اب تو زمانہ بھی سوشل میڈیا کا ہے، تو ایسے میں انسان خوب مزاق بھی بن ہی جاتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک گراہک سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جسے بائیک تو خریدنی تھی مگر رقم کے لیے نوجوان نے نوٹوں کے بجائے دوسرا طریقہ اپنایا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے شہری کچھ حیران کن چیز نہ کریں، ایسا کیسے ممکن ہے، ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے شہری نے بھی پیسوں سے بھری بوری لی اور موٹر سائیکل شوروم پہنچ گیا۔

لیکن صورتحال اس وقت بدل گئی جب نوجوان نے ہرے رنگ کی بوری میں سے سکے نکالنا شروع کیے، سکے تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

دراصل گوہاٹی شہر سے تعلق رکھنے والے سعید الحق ایک دکاندار ہیں، جس نے کئی سال سے موٹر سائیکل خریدنے کے لیے پیسے جمع کیے، بس فرق یہ ہے کہ اس کی جمع پونجی میں محض سکے تھے۔

لیکن خواب اس کا بھی عام انسان جیسا ہی تھا یعنی اپنی خود کی سواری، جس پر وہ باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کر سکے۔

سعید الحق نے گزشتہ کئی سال تک 1 روپیہ، 2 روپیہ، 5 روپیہ اور 10 روپیہ کے سکے جمع کر کے رکھے تھے، سعید گزشتہ 6 سال سے یوں ہی سکے جمع کر رہا تھا، اسے یقین تھا کہ ایک نا ایک دن اس کا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔

بوری لے کر جب سعید شوروم میں داخل ہوا تو شوروم مالک نے بھی اسے یہ کہہ کر بالکل نہیں نکالا کہ یہ شاید مزاق کرنے آیا ہے، کیونکہ سعید کے چہرے پر موجود سنجیدگی اور تکلیف عیاں تھی جو اس بات کا اشارہ کر رہی تھی کہ وہ اس موقع کا بے صبری سے منتظر تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More