جب اعظم خان آؤٹ ہوئے تو تماشائی نے کیا اشارہ کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

پاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ روز افغانستان سے سیریز ہار گئی جس کے بعد مداح مایوس ہوگئے۔ افغانستان پہلی بار پاکستان سے سیریز جیتا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں اسی میچ میں وائرل مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں اسی حوالے سے آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

گذشتہ روز کھیلے گئے میچ سے ایک پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی تماشائی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اعظ خان کے آؤٹ ہوجانے پر ایسا اشارہ کیا جو کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔

اعظم خان افغان باؤلر راشد خان کی باؤل پر ایل بی ڈبلیو ہوکر جب پویلین کی طرف جارہے ہوتے ہیں تو وہیں کیمرہ غصے سے بھرے تماشائی کی طرف جاتا ہے جو اپنا غصہ دکھاتا ہے۔

تماشائی اعظم خان کو دیکھ کر کھانے اور موٹا ہونے کا اشارہ کرتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پو وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More