میں ہندو ہوں لیکن شادی مسلمان سے کی کیونکہ۔۔ ہندو لڑکی کی کہانی جس نے ماں کی موت کے بعد مسلمان لڑکے سے شادی کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

“ہم ہندو ہیں اور وہ لڑکا مسلمان ہے۔ تم اس سے شادی کیسے کرسکتی ہو؟ تمھاری شادی اس سے نہیں ہوسکتی“

بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے جب عظیم نامی لڑکے سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو گھر والوں نے سختی سے منع کردیا۔ لڑکی کی دادی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا وہ اپنی پوتی کی شادی مسلمان لڑکے سے نہیں ہونے دیں گی۔

مجھے کھانا نہیں پکانا آتا تھا لیکن عظیم بہت اچھا کھانا پکاتے تھے

اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ہماری ملاقات سنگاپور میں ہوئی تھی جہاں ہم دونوں ایم بی اے کررہے تھے۔ مجھے عظیم پسند تھے۔ انھیں بہت اچھا کھانا بھی پکانا آتا تھا جب کہ مجھے کچھ بھی پکانا نہیں آتا تھا۔ اس طرح ہماری دوستی ہوگئی اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ ہم دونوں کا مذہب اگرچہ الگ تھا لیکن میں نے دیکھا عظیم ایک بہت اچھے انسان ہیں اور اسی بات نے مجھے متاثر کیا تھا۔

ماں کا انتقال ہوا تو۔۔

میرے خاندان والے ہماری شادی کے خلاف تھے لیکن پھر اچانک مجھے فون پر اطلاع ملی کی میری ماں کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ میرا دل و دماغ کام نہیں کررہا تھا۔ ایسے میں صرف عظیم تھے جو میرے ساتھ بھارت گئے اور میری والدہ کے انتم سنسکار میں ہمارے گھر والوں کا ساتھ دیا۔

مسلمانوں کے خلاف جھوٹی نفرت پھیلائی جاتی ہے

یہ سب دیکھ کر دادی بھی متاثر ہوئیں اور بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔ ہم نے اسلامی طریقے سے نکاح کیا اور بعد میں ہدو رسومات کے مطابق شادی بھی کی کیوں کہ میرے گھر والے ایسا چاہتے تھے۔ میں اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں اور یہی کہوں گی کہ جس طرح اس کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلائی جاتی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More