چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟ میٹھے پھل چیکو سے بھرپور فائدہ کیسے اٹھائیں! جانیں اس کے 5 زبردست فائدے

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

گرمیوں کا ایک شیریں ذائقہ پھل چیکو بھی ہے جو دیکھنے میں آلو جیسا لگتا ہے لیکن کھاتے ہی ہی اس کی مٹھاس سے منہ کا پورا ذائقہ بدل جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس پھل کے کچھ اہم فائدے بتائیں گے۔

چیکو کی غذائی اہمیت

چیکو معدنیات اور وٹامنز سے مالا مال ایک خوش ذائقہ پھل ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ فائبر، آئرن، فاسفورس اور کیلشیم بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟

یہ پھل گلا ہوا ہو تو زیادہ لذیذ ہوتا ہے البتہ سارا دن دھوپ میں رہنے کی وجہ سے پھل کی تاثیر بگڑ بھی سکتی ہے اس کے علاوہ دھول مٹی اور دھواں سب پھل کے اندر جذب ہوجاتا ہے۔ اس لئے پھل کو گھر میں لا کر دھو لیں اور پھر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے کھائیں تاکہ دل اور دماغ کو تراوٹ پہنچے۔

چیکو کے 5 اہم فائدے

چیکو حاملہ خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں آئرن اور فاسفورس پایا جاتا ہے جس سے خون کی کمی دور ہوتی ہے اور متلی کی کیفیت سے بھی نجات ملتی ہے۔

چیکو میں موجود فائبر نزلہ، زکام اور موسمی وائرل اور انفیکشن سے جسم کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔

فاسفورس اور آئرن جسم میں ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کا درد دور کرتے ہیں۔

پوٹاشیم کی وجہ سے چیکو اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اس کے علاوہ یہ دل اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔

چیکو کھانے سے مثانے میں پتھری اور گردے کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More