دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیاں کونسی ۔۔ پہلی چار اسلامی ممالک سے

ہماری ویب  |  Mar 28, 2023

امریکی ڈالر کو عام طور پر دنیا کی سب سے طاقتور کرنسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ڈالر وسیع فرق سے عالمی سطح پر سب سے زیادہ تجارت کی جانے والی کرنسی ہے لیکن یہاں آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ڈالر دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی نہیں ہے۔

دنیا کی ٹاپ کرنسیوں میں ڈالر کا کونسا نمبر ہے اور کونسے چار اسلامی ممالک کی کرنسی سب سے زیادہ مضبوط ہے، اس رپورٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے۔

10۔ امریکی ڈالر

امریکی ڈالر دنیا کی 10ویں مضبوط ترین کرنسی ہے۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا۔ آج کل پورا پاکستان جس ڈالر کی وجہ سے ذلیل و خوار ہورہا ہے وہ ڈالر دنیا کی 10 ویں بڑی کرنسی ہے۔

اب عام الفاظ میں ایسے سمجھ سکتے ہیں کہ عالمی سطح پر لین دین کیلئے ڈالر استعمال ہوتا ہے اور ایک ڈالر چاہے پاکستان میں ہزار روپے کا بھی کیوں نہ ہوجائے لیکن وہ عالمی سطح پر ایک ڈالر ہی کہلائے گا تاہم دوستو پاکستان میں اس وقت ڈالر کی قیمت 280 روپے سے زیادہ ہے۔

9۔ یورو

جس یورو کے چکر میں ہر سال لاکھوں پاکستانی اپنی زندگیاں داؤ پر لگاکر یورپ جاتے ہیں وہ یورو دنیا کی مضبوط کرنسیوں میں نویں نمبر پر ہے۔ویسے سچ تو یہ ہے کہ پاکستان میں اکثر لوگوں کو ڈالر کا ہی پتا ہے یا اگر یورپ کے بارے میں کچھ معلومات ہوں تو وہ یورو کوہی بڑی کرنسی سمجھتے ہیں لیکن یہ تو نویں نمبر پر ہے۔

ہاں یہ ضرور ہے کہ یورو ڈالر سے تھوڑا سا مہنگا ضرور ہے اور ایک یورو ایک اعشاریہ صفر 8 ڈالر کے برابر ہے لیکن یہ یورپی کرنسی بھی سب سے مضبوط کرنسی نہیں ہے۔

ہاں مگر پاکستان میں آپ کو یورو کے اچھے پیسے مل سکتے ہیں کیونکہ اس وقت ایک یورو کی قیمت تقریباً 303 روپے کے قریب ہے۔

8۔ سوئس فرانک

پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار کے سب اکثر سوئس بینکوں کا ذکر آتا ہے۔ دنیا بھر کے کرپٹ لوگوں کے پیسوں کو سنبھالنے والے سوئٹزر لینڈ کی کرنسی فرانک دوسروں کی دولت جمع کرنے کی وجہ سے شائد 8 ویں نمبر پر مضبوط ترین کرنسی ہے اور ایک فرانک بھی ایک اعشاریہ صفر 8 ڈالر کے برابر ہے۔اگر پاکستان کی بات کی جائے تو اس وقت پاکستان میں ایک سوئس فرانک 311 روپے کے قریب ہے۔

7۔کیمن آئی لینڈز ڈالر

کیمین آئی لینڈز ڈالر دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں 7 ویں نمبر پر ہے، یمن کیریبین خطے میں ایک برطانوی علاقہ ہے جو ایک غیر ملکی مالیاتی مرکز ہے اور 1 کیمین ڈالر 1اعشاریہ 20 ڈالرکے برابر ہے، پاکستان میں ایک کیمن ڈالر تقریباً 340 روپے کے قریب ہے۔

6۔ جبرالٹر پاؤنڈ

دوستو۔ جن لوگوں کے کچھ عزیز یوکے یعنی انگلینڈ میں رہتے ہیں انہوں نے پاؤنڈ کا بھی ضرور سنا ہوگا لیکن یہاں بات ہورہی ہے جبرالٹر پاؤنڈ کی۔ برطانوی علاقے جبرالٹر کی کرنسی یعنی جبرالٹر پاؤنڈ اپنی قیمت کی وجہ سے دنیا کی چھٹی مضبوط کرنسی ہے۔ یعنی ایک جبرالٹر پاؤنڈ ایک اعشاریہ 22 ڈالر کے برابر ہے۔ یہی جبرالٹر پاؤنڈ پاکستان میں تقریباً 347 روپے کے قریب ہے۔

5۔ برطانوی پاؤنڈ

اس وقت دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت کہلانے والے برطانیہ کا پاؤنڈ اپنی قیمت کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں 5 ویں بڑی کرنسی ہے۔یہاں ایک پاؤنڈ ایک اعشاریہ 22 ڈالر کے برابر ہےلیکن یہی پاؤنڈ پاکستان میں 348روپے کے قریب ہے۔

اب باری ہے دنیا کی 4 مضبوط کرنسیوں کی تو یہاں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ چاروں اسلامی ممالک ہے۔ تو آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ 4 کرنسیاں کونسی ہیں۔

4۔ اردنی دینار

مشرق وسطیٰ میں خشکی سے گھرا اردن خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے تیل اور گیس پر کم کی انحصار کرتا ہے۔ بہت سست اقتصادی ترقی کے باوجود اردن کی کرنسی آج پوری دنیا کیلئے ایک قابل رشک مثال ہے۔ دنیا کی چوتھی بڑی اور مضبوط کرنسی کا درجہ رکھنے والا ایک اردنی دیناایک اعشاریہ 41 ڈالر کے برابر ہے۔

عام الفاظ میں سمجھیں تو ایک ڈالر میں تقریباً آدھا دینا ملے گا لیکن ایک اردنی دینا میں آپ کو ایک نہیں بلکہ ڈیڑھ کے قریب ڈالر مل سکتا ہے۔اردن کا ایک دینا پاکستان کے 400 روپے کے قریب ہے۔

3۔ عمانی ریال

متحدہ عرب امارات اور یمن کے درمیان بیٹھ کر دنیا کو تیل اور گیس بیچنے والا عمان اس وقت دنیا کا ایک بااثر ملک سمجھا جاتا ہے۔ عمان کی کرنسی کی بات کریں تو 1970 کو متعارف کروایا جانے والا عمانی ریال اس وقت دنیا کی تیسری مضبوط کرنسی ہے۔

ایک عمانی ریال دو اعشاریہ 60 ڈالر کے برابر یعنی ایک ریال کے ڈھائی سے زیادہ ڈالر مل سکتے ہیں لیکن ایک ڈالر میں آپ کو آدھا عمانی ریال بھی نہیں ملے گا۔پاکستان میں ایک عمانی ریال اس وقت 735 روپے کے قریب ہے۔

2۔ بحرینی دینار

سعودی عرب کے مشرقی ساحل سے دور خلیج فارس میں واقع ایک جزیرہ نما ملک بحرین بھی تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ہے۔دنیا کے کئی ممالک کو تیل اور گیس بیچ کر دولت کے انبار بنانے والے بحرین کی کرنسی اس وقت دنیا کی دوسری مضبوط اور مہنگی کرنسی ہے۔بحرین کا ایک دینا دو اعشاریہ 65 ڈالر کے برابر ہےاور پاکستان میں ایک بحرینی دینا تقریباً 750 روپے کے قریب ہے۔

1۔ کویتی دینار

دنیا بھر میں تیل کی فروخت اور اپنی کرنسی کی وجہ سے مشہور کویت کی کرنسی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور دنیا کی ہر کرنسی سے مہنگی ہے۔اسلامی ریاست کویت کا ایک دینا 3 اعشاریہ 26 ڈالر کے برابر ہے اور پاکستان میں ایک کویتی دینا کی قیمت اس وقت تقریباً 925 روپے کے قریب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More