آٹا مفت مل رہا تھا تو لینے چلے گئے۔۔ رش کے نیچے آ کر 12 غریب افراد زخمی ہوگئے تو شوبز شخصیات نے کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Mar 30, 2023

“جس طرح ہر مہینے بجلی کا بل گھر پہنچا دیا جاتا ہے کیا آٹے کا تھیلا نہیں دیا جاسکتا؟ غریب کو آٹے کا تھیلا دینے کے لئے میلہ لگانے کی کیا ضرورت پڑتی ہے“

اداکار شفاعت علی کے یہ جملے ان لوگوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہیں جو اپنے اندر احساس رکھتے ہیں۔ حال ہی میں آسمان کو چھوتی مہنگائی میں غریبوں کے لئے سستے آٹے کی متعارف کروائی گئی حکومت کی اسکیم غریبوں کی جان اور عزت نفس کا امتحان بن گئی ہے۔ گھنٹوں لائن میں لگے رہنے کی وجہ سے مزدوری پیشہ افراد کی زندگیاں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ بد انتظامی کی وجہ سے بھگڈر مچنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں جس میں صرف ایک آٹے کے تھیلے کے لئے کچھ لوگ جان سے جاچکے تو کچھ شدید زخمی ہوئے۔

12 افراد بھگڈر میں زخمی

گزشتہ روز پنجاب میں آٹے کے حصول کے لئے جانے والے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بہاولنگر کی بزرگ خاتون قطار میں کھڑے کھڑے بیہوش ہوگئیں۔

مشہور شخصیات بھی غصہ ہوگئیں

پاکستان کی شو بز شخصیات میں علی ظفر، ریشم اور علی احمد سمیت کئی لوگوں نے حکومت کی اس بد انتظامی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت غریب کے صبر کا امتحان لینے کے بجائے آٹا سستا ہی کردے تو زیادہ بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More