مٹھائی کھاتے ہی دولہا انتقال کر گیا اور پھر ۔۔ دیکھیں ان 4 بد قسمت لڑکوں کے ساتھ اچانک کیا ہوا جو یہ اپنی شادی والے دن انتقال کر گئے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 30, 2023

شادی والے دن ہی کفن پہن لیا۔ جی ہاں ویسے تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہر نوجوان کو اس کی شادی کا انتظار رہتا ہے۔

مگر آج ہم یہاں ان لڑکوں کی بات کریں گے جنہوں نے تھوڑی دیر کیلئے ہی اپنی دلہن کا ہاتھ تھاما اور انتقال کر گئے، آئیے جانتے ہیں۔

بیوی کو بچا لیا اور خود بم کے سامنے آ گئے:

ایک مرد جب بھی شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے تو اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس کے بیوی بچے محفوظ ہوں۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں اوڑیسا میں ہوا جب ایک نامعلوم شخص نے دولہا دلہن کو شادی کا تحفہ دیا۔

اور انہوں نے اپنے ولیمے کے بعد اسے کھولا تو اس میں بم تھا جو پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دولہا اور اس کی دادی موقعے پر ہی انتقال کر گئے البتہ دلہن زخمی ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز اس نئے جوڑے کے گھر پر ہوا۔

عورتوں کی عزت بچاتے ہوئے دولہا انتقال کر گیا :

یہ افسوسناک واقعہ کہیں اور نہیں بلکہ اپنے ملک پاکستان کے شہر پشاور میں پیش آیا۔ جہاں ایک گھر میں شادی کی خوشی منائی جا رہی تھی ایسے میں کچھ اوباش لڑکوں نے خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کی۔

جس پر تلخ کلامی ہوئی، پھر فائرنگ ہونے لگی اور یوں دولہا گلے میں ہار پہنے ہی انتقال کر گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوست احباب دولہے کو مٹھائی کھلا رہے تھے۔

جہاز میں دولہا دلہن انتقال کر گئے:

اس ویڈیو میں ایک انگریز جوڑا، شادی ہال میں جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہے تھے ۔ اس موقعے پر ان کے ساتھ ان کا فوٹوگرافر بھی تھا۔ پر اچانک فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر فوراََ سے زمین پر آ گرا۔

اسٹیج پر بیٹھا دولہا انتقال کر گیا :

یہ واقعہ بھی بھارت میں دیکھنے کو ملا جہاں پر ایک نیا جوڑا تصاویر کھینچوانے میں مصروف تھا ، اتنے میں کچھ نوجوانوں نے آتش بازی شرع کر دی جس کی وجہ سے دولہا موقعے پر ہی انتقال کر گیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More