شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

اردو نیوز  |  Mar 30, 2023

شاہ سلمان امدادی مرکز نے پاکستان سیلاب متاثرین میں نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئی) کِٹس کی تقسیم کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔

کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں مقیم سیلاب متاثرین کو تیسرے اور چوتھے مرحلے کے تحت کی 15 ہزار این ایف آئی کٹس فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد تقسیم شدہ کٹس کی تعداد 50 ہزار ہو گئی ہے۔ اس ریلیف پیکیج سے ساڑھے تین لاکھ افراد مستفید ہوئے۔

ہر این ایف آئی کٹ میں دو کمبل، پلاسٹک میٹ، شیلٹر کٹ، کچن سیٹ اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔

یہ ریلیف پیکیج نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طور پر تقسیم کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More