ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے نمبر لیے؟ مارک شیٹ وائرل

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ویرات کوہلی نے اپنی میٹرک کی مارک شیٹ شیئر کی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

کوہلی کی سی بی ایس ای دسویں جماعت کی مارک شیٹ میں انگریزی، ریاضی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سائنس ودیگر مضامین کے نمبرز شامل ہیں۔

زیادہ تر اسکولوں میں کھیل کو بطور مضامین شامل نہیں کیا جاتا اس لیے ویرات کوہلی نے مارک شیٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ بنایا کہ ’کھیل ہونے دو۔‘

ویرات کوہلی نے دسویں جماعت کا امتحان 2004 میں پاس کیا تھا جبکہ انہوں نے سی ٹو گریڈ کے ساتھ میتھا میٹکس میں 41 نمبرز حاصل کیے جبکہ انگلش میں اے ون گریڈ کے ساتھ 83 نمبرز لیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More