2 ہفتے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے استعفیٰ دے چکا تھا، شعیب ملک

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے استعفیٰ کی تصدیق کر دی اور کہا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے خود استعفیٰ دیا ہے۔

منگل کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

شعیب ملک کا بیان:

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان نے کرکٹ فینز سمیت چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود تحریری طور پر پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

شعیب ملک نے بتایا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ذاتی کمٹمنٹس اور ذمہ داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ جاری رکھنا مشکل تھا، میں اپنا کام اچھے سے سرانجام نہیں دے پارہا تھا جس کی وجہ سے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مطابق یہ ہی اس فیصلہ کا درست وقت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More