کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بچوں سمیت متعدد ہلاک

اردو نیوز  |  Mar 31, 2023

کراچی میں حکام کے مطابق راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے کم سے کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب واقع کپڑا رنگنے والی ایک فیکٹری میں راشن کی تقسیم جاری تھی کہ وہاں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں بھگدڑ مچنے اور نالے میں گرنے سے ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری انڈسٹریز سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More