’معاشی بحران‘، پاکستان میں ہنڈا گاڑیوں کا پروڈکشن پلانٹ 15 اپریل تک بند

اردو نیوز  |  Mar 31, 2023

ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے ملک کے موجودہ معاشی بحران اور لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندی کے پیش نظر اپنا سب سے بڑا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کمپنی نے آٹھ مارچ سے 31 مارچ تک اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہنڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی چیلنجز نے اس کی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی اپنی پیداوار کو جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں کہا ہے ’بالآخر یکم اپریل 2023 سے 15 اپریل 2023 تک اپنے پلانٹ کو بند رکھنا ہو گا۔‘

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی جیسی  دیگر گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں بھی پاکستان کی معاشی مشکلات کی وجہ سے گزشتہ تین سہ ماہیوں سے پیداوار روکنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More