سپانسرشپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 7 اپریل تک توسیع

اردو نیوز  |  Mar 31, 2023

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ’سپانسرشپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘ 

’سمندر پار پاکستانیز سات اپریل تک سپانسرشپ حج سکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے، رقوم وزارتِ مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی۔‘ ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ ’بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کے لیے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔‘ ’سپانسرشپ حج سکیم  کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ حج درخواست گزار مزید معلومات اور پراسیس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔‘ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ’ریگولر حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی میں دو اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔‘

’نامزد بینک سنیچر اور اتوار کو بھی حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔‘

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More