توند کم کرنے یا پیٹ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کیلا ایک بہترین ناشتہ قرار

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے پھل بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ غذا، سب سے عام پھل کیلا ہر عمر کے فرد کا من پسند ہے۔

کیلا فائبر، پوٹاشیم، وٹامن بی 6، وٹامن سی، میگنیشیم اور مینگنیز جیسے ضروری غذائی اجزا کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

تحقیق کے مطابق فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے سے وزن میں 30فیصد تک کمی آسکتی ہے، غذائی اعتبار کے لحاظ سے1عدد کیلے میں روزانہ کی بنیاد پر مطلوبہ فائبر کا 12فیصد فائبر پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے مگر اس کے ساتھ کیلے میں شوگر، کاربوہائیڈریٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے کیلے کو ناشتے میں استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق توند کم کرنے یا پیٹ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کیلا ایک بہترین ناشتہ ہے مگر اسے خالی پیٹ کھانے کے بجائے دلیے یا دہی کے اوپر گارنش کر کے کھایا جا سکتا ہے۔

گرم پانی اور کیلے میٹابولزم کو تیز کر سکتے ہیں، اس لیے جو کوئی ناشتے میں کیلے کا استعمال کرتا ہے وہ دوپہر اور رات کے کھانے میں ہر چیز کھا سکتا ہے اور پھر بھی وزن کم کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More