بابر اعظم بھارت کے سپورٹس نصاب میں شامل

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھارت نے آٹھویں جماعت کے سپورٹس نصاب میں شامل کر لیا ہے۔

بابراعظم کے ساتھ ساتھ بھارت اور دیگر ممالک کے معروف کھلاڑی بھی انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کے سپورٹس نصاب کا حصہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل پوسٹ میں کتاب کا صفحہ شیئر کیاگیا ہے جس میں بابراعظم، سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل واضح نظر آ رہے ہیں۔

آٹھویں جماعت کی اس کتاب میں سوال کیاگیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کے نِک نیم (عرفیت) سے ملائیں، بابراعظم اعظم کی عرفیت بابی درج ہیں، اس میں کالم اے میں کھلاڑیوں کے نا م ہیں جبکہ کالم ب میں ان کی عرفیت دی گئی ہے۔

Babar Azam got featured in the ICSE Book of class VIII in India. Alhamdulillah, Babar Azam is making Pakistan proud even in a Rival country ❤️🇵🇰. pic.twitter.com/apr4CdeQc6

— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) March 31, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More