رمضان المبارک، ہندو تاجر نے قیمتوں میں بڑی کمی کرکے مثال قائم کر دی

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

ہندو تاجر جیکی کمار نے رمضان میں منافع خوری کی بجائے کپڑوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرکے مثال قائم کر دی۔

موقر انگریزی روزنامے کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والا جیکی کمار کپڑے کی تجارت کرتا ہے، اس نے مردانہ و زنانہ کپڑوں پر رمضان کے مہینے میں پچاس فیصد رعایت دی ہوئی ہے۔

رام کلاتھ ہاؤس کے نام سے اس کی دکان کے باہر باقاعدہ بینر آویزاں کیاگیا ہے، جس پر مردانہ سوٹ 14 سو کی بجائے ساڑھے سات سو اور زنانہ سوٹ دو ہزار کی بجائے ایک ہزار میں دینے کے واضح الفاظ درج ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جیکی کمار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بہت کم ہو گئی ہے، جیکی کمار کا کہنا تھا کہ پہلے خریداری کے لئے بہت لوگ آتے تھے لیکن اب قیمت پوچھنے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں، اس مہنگائی کی وجہ سے احساس ہوا کہ سفید پوش طبقہ خریداری نہیں کر پا رہا اسی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More