امریکی ریاست فلوریڈا میں گشت کرنے والا 9 فٹ لمبا مگرمچھ ’گرفتار‘

اردو نیوز  |  Apr 01, 2023

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس اہلکاروں نے سڑک پر گشت کرنے والے ایک مگرمچھ کو ’گرفتار‘ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جمعرات کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں پولیس افسروں کو بلایا گیا کہ شہر کے کمرشل علاقے میں ایک مگرمچھ  نکل آیا ہے جس کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مگرمچھ 9 فٹ لمبا ہے جس کو پکڑنے کے لیے 12 سے زیادہ پولیس اہلکار آئے تھے۔

متعدد کوششوں کے بعد ایک پولیس اہلکار مگرمچھ کے جبڑے میں رسی ڈالنے میں کامیاب ہوا۔

مگرمچھ پر قابو پانے سے پہلے پولیس اہکاروں نے اس کی آنکھوں پر ایک تولیہ ڈالا اور پھر رسی اور ٹیپ کی مدد سے اس کا جبڑا بند کیا۔

فلوریڈا کے جنگلی حیات کے ادارے کے ایک رکن فِل والٹرز نے کہا کہ ان کے پہنچنے سے قبل ہی پولیس نے مگرمچھ کو پکڑ لیا تھا اور وہ پولیس کے کام سے کافی متاثر ہوئے۔  

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ’اچھا کام کیا ہے۔‘

فروری میں فلوریڈا میں دس فٹ کے مگرمچھ نے 85 برس کی ایک خاتون پر اس وقت حملہ کیا جب وہ چہل قدمی کر رہی تھیں۔

گزشتہ برس فلوریڈا ہی میں 12 فٹ کا مگرمچھ ایک رہائشی عمارت میں گھس گیا تھا جس کو نکالنے کے لیے جنگلی حیات کے تحفظ کے اہلکاروں کو بلایا گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More