پابندی کے باوجود بھائیوں نے دیا بہن کو کروڑوں روپے کا جہیز

ہم نیوز  |  Apr 02, 2023

راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان میں پابندی کے باوجود بھائیوں نے بہن کو شادی کے موقع پر کروڑوں روپے کا جہیز دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے گاؤں ڈھنگسارا میں بھائیوں نے بہن سے محبت کی انوکھی مثال قائم کر دی۔ بہن کو سونا، چاندی، مہنگائی گاڑیوں، جائیداد سمیت 8 کروڑ روپے سے زائد کا جہیز بھائیوں نے دیا۔

چاروں بھائیوں نے مل کر اپنی بہن کو ڈھائی کروڑ روپے نقد، 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 100 بیگھہ زمین، 10 لاکھ روپے کی 14 کلو چاندی، 71 لاکھ روپے کا ایک کلو سونا، ٹریکٹر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھائیوں نے بہن کی شادی میں آنے والے مہمانوں کے لیے بھی تحائف تقسیم کیے۔ اس شادی کو انوکھی اور مہنگی ترین شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون کے مطابق جہیز دینا جرم ہے اور جہیز مانگنے والے کے لیے 7 سال جیل کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More