شہناز گِل: ’شادی کی باتیں سنی تو خواب پورے کرنے کے لیے گھر سے اکیلی بھاگ گئی‘

بی بی سی اردو  |  Apr 30, 2023

Getty Images

انڈیا کے رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ شہناز گِل گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سے ایک ہیں۔

حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ میں شہناز کی بالی وڈ انڈسڑی میں انٹری ہوئی ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ہم نے ان سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بگ باس ٹی وی شو سے لے کر بالی وڈ میں انٹری کرنے تک ان کا سفر کیسا رہا اور ان کے زندگی کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔

وہ اس معاملے میں صرف ایک ہی منترا پر یقین رکھتی ہیں اور وہ ہے ’خود سے پیار کرو گے تو دوسروں میں پیار بانٹ سکو گے۔‘

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی ایسی بے باک تھیں جیسے ان کے مداح انھیں آج سکرین پر دیکھتے ہیں۔ شہناز کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتی تھیں۔

’شہناز گل اب تو پھر بھی بہت زیادہ تبدیل ہو گئی ہے مگر پہلے تو بہت ہی پاگل تھی۔ الٹی سیدھی حرکتیں کرتی تھی۔‘

وہ اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’شہناز بچپن سے ہی خود سے پیار کرنے والی لڑکی تھی، مجھے لگتا ہے کہ خود سے پیار کرو گے تو ہی دوسروں میں پیار بانٹ پاؤں گے۔ اگر خود دُکھی ہو گے تو دوسروں کو بھی دکھی کروں گے۔‘

بچپن میں پڑھائی سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’بچپن سے ہی پڑھائی میں اونچ نیچ چلتی رہتی تھی، کبھی میرا پڑھائی کا دل کرتا تھا تو کبھی نہیں، کبھی میں فرسٹ آ جاتی تھی تو کبھی بمشکل 40 نمبروں سے پاس ہوتی تھی۔‘

Getty Images’گھر سے نہ بھاگتی تو اتنی مضبوط نہ بنتی‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے چھوٹی عمر میں ہی اکیلے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے خواب بہت تھے اور گھر میں وہ خواب پورے نہیں ہونے تھے۔‘ شہناز گل بتاتی ہیں کہ ان کا گھرانہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتا تھا جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے۔

’جب میں نے اپنی شادی کی باتیں سنی تو میں نے فوراً فیصلہ کیا کہ میں گھر سے نکلوں گی اور اپنے خواب پورے کروں گی۔ میں فوراً گھر سے بھاگ کر چندی گڑھ آ گئی۔‘

وہبتاتی ہیں کہ گھر سے بھاگنے پر ان کی والدہ نے ان کی مالی مدد کی تھی۔ وہ خود کے گھر سے بھاگنے کو اچھا قرار دیتی ہوئے کہتی ہیں کہ ’اچھا ہے میں گھر سے بھاگی ورنہ میں اتنی مضبوط نہ بنتی۔‘

شوبز میں اپنے جدوجہد اور محنت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہناز کہتی ہیں کہ ’شروع میں بہت محنت کرنا پڑی، طرح طرح کے لوگوں کا سامنا کرنا پڑا۔‘

ان کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی ان میں اعتماد کی کمی نہیں تھی اگرچہ لوگوں نے ان کا اعتماد کم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ہمیشہ خود پر یقین کیا اور آج جب مڑ کر واپس دیکھتی ہوں تو یہ ہی کہتی ہوں کہ ’میں سب سے بہترین ہوں۔‘

ایک سوال کے جواب میں شہناز کا کہنا تھا کہ وہ ہر کسی کی شخصیت سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہیں، اور وہ یہ جان چکی ہیں کہ برا وقت یا مشکل کبھی نہ کبھی ہر کسی پر آتی ہے اور آج وہ اس سے آگے بڑھ چکی ہیں اور یہ جان گئی ہیں کہ دنیا اور زندگی میں سب کچھ عارضی ہے۔ ’زندگی میں کام کرو اور سیکھو اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرو۔‘

واضح رہے کہ شہناز گل بگ باس کے سیزن 13 جیتنے والے ماڈل و اداکار سدھارتھ شکلا سے محبت کرتی تھیں جو سنہ 2021 میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔ اس کے بعد کافی عرصے تک شہناز ان کے غم میں رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

یو یو ہنی سنگھ: ایک میوزک سٹار کا کامیابی سے گمنامی تک کا سفر اور اب دوبارہ واپسی کی بازگشت

کچھ ان کہی اور قدسیہ علی: ’بیٹا اچھی لگ رہی ہو، تھوڑا سا وزن کم کر لو تو اچھی جگہ رشتہ کروا دوں تمھارا‘

https://www.youtube.com/watch?v=iLwyOVJnygk

Getty Images’کوئی بھی کردار چھوٹا بڑا نہیں ہوتا‘

وہ فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے سکینڈ لیڈ یا تھرڈ لیڈ کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کوئی کردار یا کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔‘

’میں کہتی تو سکینڈ لیڈ کرو یا لیڈ بس ایسا کرو کہ تمھارا کام نظر آئے۔‘

شہناز گل نے ناقدین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی محنت کے بنا کچھ نہیں بن سکتا، میرے بارے میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اسے بنایا، میں خود محنت کر کے اس مقام تک پہنچی ہوں اور اسے میں نے خود حاصل کیا ہے۔

سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں شہناز گل نے ایک سائیڈ رول ادا کیا ہے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں آنا چاہیں گی اور کیا وہ سلمان خان سے کبھی اس کا اظہار کریں گی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سلمان خان سے کبھی ان کے ساتھ مرکزی کردار میں آنے کا نہیں کہیں گی، اگر سلمان خان بہتر سمجھیں گے تو خود ہی اپنے ساتھ ہیروئن لے لیں گے۔

شہناز گل کا کہنا تھا کہ کام مانگنے میں کبھی شرم نہیں کرنی چاہیے لیکن جو کام خود چل کر آپ کے پاس آئے اس کا مزہ ہی الگ ہے۔

Getty Images’رنبیر اور شاہد کپور کے ساتھ ہیروئن آنا چاہتی ہوں‘

شہناز گل سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ کون کون سے ہیرو کے ساتھ پردہ سکرین پر ہیروئن آنا چاہتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور، شاہد کپور اور وکی کوشل کے ساتھ ہیروئن آنا چاہتی ہیں۔

’مجھے لگتا ہے کہ میں شاہد کپور کے ساتھ ہیروئن کے کردار میں بہت پیاری لگوں گی۔‘

شہناز گل کہتی ہیں کہ وہ اپنے مداحوں سے زیادہ کچھ نہیں چاہتی بس جب تک وہ زندہ ہیں اور کام کر رہی ہیں تو ان کے کام کو عزت ملتی رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More