امیتابھ بچن: فلم ’زنجیر‘ نے کیسے ایک ناکام ہیرو کو سپر سٹار بنا دیا؟

بی بی سی اردو  |  May 11, 2023

BBC

یہ سنہ 1972 کی بات ہے۔ پرکاش مہرا اور دھرمیندر کی فلم ’سمادھی‘ آئی اور زبردست ہٹ ہوئی۔ دونوں کے درمیان بڑی ہم آہنگی تھی۔

ان دنوں دھرمیندر نے ساڑھے 17 ہزار روپے کی رقم ادا کر کے اس فلم کی کہانی خریدی تھی۔

یہ کہانی سلیم جاوید کی تھی لیکن دھرمیندر فوری طور پر اس پر فلم نہیں بنانا چاہتے تھے چنانچہ پرکاش مہرا نے 55 ہزار روپے دے کر وہ کہانی دھرمیندر سے خریدی۔

اسی کہانی پر پرکاش مہرا نے دھرمیندر کے ساتھ مل کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ یہ کہانی دھرمیندر کے دل کے بہت قریب تھی لیکن قسمت کا کھیل ایسا تھا کہ وہ اپنی پسندیدہ کہانی میں موجود نہ رہ سکے۔

دراصل ان کی ایک کزن تھیں جن کے پرکاش مہرا سے گہرے اختلافات تھے۔ ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں دھرمیندر نے بتایا تھا کہ ’میری اس بہن نے مجھ سے ایسا وعدہ کیا تھا کہ اس نے مجھے جذباتی طور پر باندھ دیا۔ مجھے فلم چھوڑنے کا بہت دُکھ ہوا، لیکن بہن کے کہنے پر چھوڑ دی۔‘

یہ بات مشہور ہے کہ دلیپ کمار، راج کمار، دیو آنند سبھی نے اس کردار کو ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

40 سال قبل 11 مئی 1973 کو ریلیز ہونے والی یہ وہی فلم تھی جس نے ہندی فلم انڈسٹری کو ’اینگری ینگ مین‘ دیا، ایک نیا سپر سٹار جو آنے والے برسوں تک ہندی فلموں کا چہرہ بدلنے والا تھا۔

اس کے ساتھ پرکاش مہرا اور امیتابھ بچن کی جادوئی جوڑی کا آغاز ہوا، جس کا جادو سنہ 1989 میں فلم ’جادوگر‘ سے جاگا۔

’زنجیر‘ وجے کی کہانی ہے، ایک ایماندار نوجوان پولیس افسر جس کے اندر غصہ اور بغاوت کے جذبات بھرے ہوئے ہیں مگر جو کسی نامعلوم زنجیر سے جکڑا ہوا ہے۔

امیتابھ ’اینگری ینگ مین‘ بن گئےBBC

وجے کا اثر فلم کے ابتدائی منظر میں ہی سمجھ میں آتا ہے جب سینیئر افسر افتخار انسپکٹر وجے سے کہتا ہے: ’آپ نے پولیس سروس میں پانچ سال مکمل کیے ہیں اور ان پانچ سالوں میں آپ کے 11 تبادلے ہوئے ہیں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ ایماندار اور محنتی افسر ہیں لیکن آپ میں ایک کمزوری بھی ہے۔ آپ ہر مجرم کو اپنا ذاتی دشمن سمجھنے لگتے ہیں اور کبھی قانون کی حفاظت کے لیے قانون کی حدود توڑ دیتے ہیں۔‘

زنجیر کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سکرین پر ایک سپر ہیرو ہے جو کہ امیتابھ بچن ہیں۔ لیکن دراصل زنجیر کی کامیابی کے پیچھے بہت سے ہیرو ہیں۔

سب سے پہلے امیتابھ کی بات کرتے ہیں۔

دیپتاکرتی چودھری نے ہندی فلموں سے متعلق کئی کتابیں لکھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اچھی پرفارمنس کی نشانی یہ ہے کہ آپ اس کردار میں کسی اور کا تصور بھی نہیں کر سکیں، جیسا کہ انسپکٹر وجے کھنہ کے کردار میں امیتابھ کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچنا بھی ممکن نہیں ہے۔

ان کے کردار میں جو شدت نظر آتی ہے، وہی یہ برتری تھی جس نے کئی بار فلموں میں مسترد کیے جانے کے احساسات کو بھی زیر کر دیا۔

فلم کی ریلیز سے قبل پران اور جیا بھدوری لوگوں کے لیے اس فلم کی سب سے بڑی کشش تھے لیکن ایک ہفتے بعد امیتابھ بطور اداکار اور سٹار فلمی میگزینوں کے سرورق پر چھائے ہوئے تھے۔ اس فلم نے امیتابھ کو ایک سٹار بنا دیا، ایک ایسا ’سٹارڈم‘ جس کی چمک آج تک ختم نہیں ہوئی۔

فلاپ ہیرو امیتابھ پر شرط لگائیںBBC

’زنجیر‘ کا دوسرا بڑا ہیرو اس کا سکرین پلے سلیم جاوید نے لکھا ہے۔ فلم کی کامیابی کے ہیرو بھی پران (شیر خان) اور اجیت (تیجا) جیسے اداکاروں کے مضبوط کردار ہیں اور اصل ہیرو ڈائریکٹر پرکاش مہرا ہیں، ایک ایسا ہدایتکار جس کی کہانی کو ہر بڑے ہیرو نے ٹھکرا دیا تھا۔

یہ راجیش کھنہ کا دور تھا۔ فلم میں رومانس ہونا لازمی تھا، کچھ کامیڈی کے ساتھ ناچ گانا بھی ہونا چاہیے تھا مگر اس فارمولے کے برعکس زنجیر میں ایسا کچھ نہیں تھا۔

لیکن پرکاش مہرا نے فلم بنائی اور وہ بھی ایک ایسے اداکار کے ساتھ جو اس وقت تک 10-12 فلاپ فلمیں دے چکے تھے۔

ایک فلاپ ہیرو کو لینا ایک بڑا خطرہ تھا اور وہ بھی جب پرکاش مہرا پہلی بار کسی فلم میں اپنا پیسہ لگا رہے تھے۔ لیکن پرکاش مہرا نے امیتابھ کو اپنا ہیرو بنا لیا اور ان کے مداح بن گئے۔ زنجیر کی کامیابی کا فائدہ سب کو ہوا۔

پرکاش مہرا کو امیتابھ بچن کے لیے راضی کرنے کا کام سلیم جاوید نے کیا جنھوں نے امیتابھ کی فلمیں جیسے بمبئی ٹو گوا، پروانہ دیکھی تھیں۔

جب پوسٹر پر سلیم جاوید کا نام آیاBBC

سلیم جاوید کی بات کریں تو ان دنوں پوسٹروں پر لکھاریوں کے نام لکھنے کا رواج نہیں تھا۔ دونوں نے پرکاش مہرا سے کہا کہ ان کا نام بھی پوسٹر پر ہونا چاہیے۔

بی بی سی سے گفتگو میں جاوید اختر کا کہنا ہے کہ ’جب ہم نے اس خواہش کا اظہار کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہوتا۔ جب 'زنجیر' بمبئی میں ریلیز ہوئی تو ہم نے دو جیپیں کرائے پر حاصل کیں، ان میں تین چار لوگوں کو بٹھایا، انھیں سیڑھیاں اور ’پینٹ‘ کے ڈبے پکڑا دیے اور کہا کہ وہ ممبئی میں جہاں کہیں بھی 'زنجیر' کے پوسٹر نظر آئیں، ان پر یہ لکھیں: سلیم جاوید۔ اس کے بعد پھر ہر پوسٹر پر سلیم جاوید کا نام لکھا ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ تب سے ہی پوسٹرز پر مصنف کا نام لکھنا شروع ہوا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’سلیم جاوید نے فلم انڈسٹری میں لکھاریوں کو دی جانے والی اہمیت کو زنجیر سے بدل دیا۔ وہ انڈسٹری کے پہلے سٹار رائٹر تھے۔ سلیم جاوید نے رمیش سپی کو زنجیر دکھائی جس کے بعد سپی امیتابھ کو شعلے میں لے گئے اور امیتابھ ٹاک آف دی ٹاؤن بن گئے۔‘

عجیب اتفاق ہے کہ پہلی بار جس فلم ’ادھیکار‘ کے لیے سلیم جاوید نے سکرین پلے لکھا ان کے نام کریڈٹ لسٹ میں نہیں دیے گئے۔

دیپتاکرتی چودھری نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا عنوان ہے ’سلیم جاوید کی تحریر، ہندی سنیما کے عظیم ترین سکرین رائٹرز کی کہانی۔‘

اس طرح سلیم جاوید نے ڈسٹری بیوٹرز کو فلم زنجیر بیچنے میں بھی مدد کی۔

’دی اینگری ینگ مین‘ ہندی سنیما کا سب سے پائیدار فارمولا ہے، جس نے ایک ہٹ فلم کے بعد کئی اور ہٹ فلمیں دیں اور سلیم جاوید کے اس فارمولے نے بہت سوں کو سٹار بنا دیا۔

BBC

یہ سلیم جاوید کے ’سکرین پلے کا کمال تھا کہ شیر خان (پران) کی دوستی اور ولن تیجا (اجیت) سے دشمنی، ان دونوں کو جس طرح سے باندھا گیا ہے، وہ کہانی کو کہیں بھی سنسنی سے خالی نہیں ہونے دیتی۔‘

پران اور امیتابھ بچن کے درمیان ابتدائی تصادم کے مناظر اب بھی ہنسی مذاق کا حصہ ہیں۔ جب پران کہتا ہے کہ ’جناب آپ اس علاقے میں نئے آئے ہیں، ورنہ شیرخان کو کون نہیں جانتا۔‘

اور امیتابھ جواب دیتے ہیں۔۔ ’جب تک آپ کو بیٹھنے کے لیے نہ کہا جائے، شائستگی سے کھڑے رہیں، یہ تھانہ ہے، آپ کے باپ کا گھر نہیں۔‘

دونوں کے درمیان یہ جھگڑا اور اس کے بعد گہری دوستی فلم کا ہائی پوائنٹ ہے۔ گلشن باورا کو فلم کے گانے یاری ہے ایمان میرا کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

محدود کردار میں جیا بھادوری کی اداکاریBBC

اگر زنجیر میں دیکھا جائے تو کردار کے معاملے میں جیا بھادوری کے لیے کچھ خاص نہیں تھا، حالانکہ زنجیر آنے سے پہلے جیا سٹار بن چکی تھیں۔ لیکن جیا نے فلم میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

زنجیر میں چھریوں کو تیز کرنے والی متحرک اور بھڑکتی ہوئی زنجیر کی کاٹ وجے کی ہے، جو کھویا ہوا اور غصہ میں رہتا ہے۔

وہ وجے کے ان احساسات کو زندہ کرتی ہے جنھیں وہ یا تو بھول چکا ہے یا جن کے احساس کو اس نے اپنے کام اور فرض کی آڑ میں دبا دیا ہے۔

مثال کے طور پر تنہائی پر مالا کے سوال کے جواب میں وجے کہتے ہیں کہ ’عادت پڑ گئی ہے، اکیلا رہنے کی۔‘

ایک ایسی صورتحال میں مالا جوش سے جواب دیتی ہے کہ ’ہم بھی اکیلے رہتے ہیں۔ لیکن کبھی بھی اکیلے رہنے کی عادت نہ ڈالیں۔ میں نے کچھ غلط کہا۔‘ تب وجے کہتا ہے کہ ’تم بالکل ٹھیک کہتے ہو۔ اکیلے رہنے کی عادت نہیں پڑ سکتی۔ دل تو ہمیشہ چاہتا ہے لیکن چاہنے سے کیا ہوتا ہے۔‘

شاید پہلی بار وجے کو احساس ہوا کہ وہ کتنا تنہا ہے۔ جیا نے اس محدود کردار کو بخوبی نبھایا۔

زنجیر کا ہٹ ہونا اور امیتابھ، جیا کی شادی

امیتابھ بچن اور جیا بھادوری کا زنجیر میں رومانس تھا، ان کی شادی کی کہانی بھی زنجیر سے جڑی ہوئی ہے۔

اپنی پوتی نویا نندا کے پوڈ کاسٹ میں جیا بتاتی ہیں کہ ’ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر ہماری فلم زنجیر ہٹ ہوئی تو ہم کہیں چھٹیاں منانے جائیں گے۔‘

تب تک ہم دونوں نے اکتوبر 1973 میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جبکہ زنجیر کو اپریل میں ریلیز کیا گیا تھا۔ امیتابھ نے مجھے بتایا کہ میرے والدین نے کہا ہے کہ ہم شادی کیے بغیر چھٹیوں پر نہیں جا سکتے۔

تو ہم نے سوچا کہ اکتوبر کے بجائے جون میں شادی کر لیں۔ امیتابھ کی بہترین فلم کون سی ہے اس پر نہ ختم ہونے والی بحث جاری ہے۔ لیکن بہت سے لوگ زنجیر کو اہم موڑ قرار دیتے ہیں۔

اس دنیا کا ہیرو ناراض رہتا تھا

مصنفہ سشمیتا داس گپتا ’امیتابھ: دی میکنگ آف اے سپر سٹار‘ میں زنجیر پر لکھتی ہیں کہ ’زنجیر نے نیک دل اور اخلاقی ہیرو کے پیمانے کو توڑ دیا۔‘

زنجیر میں امیتابھ بچن نے اینٹی ہیرو میں ایک نئی قسم کی اخلاقیات کی بحث چھیڑ دی ہے۔

زنجیر نے سامعین کو ایسی دنیا میں نہیں دھکیلا جہاں صرف اچھے لوگوں کا ہی انجام ہوتا ہے۔ زنجیر ایک ایسی دنیا کا حصہ تھی جہاں انصاف ملنے کی کوئی ضمانت نہیں تھی۔۔۔ اس کے لیے لڑنا پڑتا تھا۔ تعجب کی بات نہیں کہ اس دنیا کا ہیرو ناراض ہوا کرتا تھا۔

تولین سنگھ کی 90 کی دہائی میں ایک پرانی ٹی وی سیریز تھی جس کا نام ’ایک دن، ایک زندگی‘ تھا۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیتابھ کہتے ہیں کہ ’ناراض نوجوان کوئی نئی شخصیت نہیں ہے۔ مدر انڈیا کی برجو، گنگا جمنا کے دلیپ صاحب۔۔۔ یہ تمام کردار ایک ہی تصویر سے اخذ کیے گئے ہیں۔ زنجیر کا ناراض نوجوان اس وقت کے حالات سے نکلتا ہے۔ پھر لکھنے والوں نے سوچا کہ حکومت یہ سب کچھ عام لوگوں کے لیے نہیں کر رہی ہے۔۔ تو عام آدمی کو خود ہی وہ چیزیں مانگنی پڑیں گی۔ تب ہی اسے انصاف ملے گا اور اس ناہمواری کو دیکھتے ہوئے ناراض نوجوان بن گیا۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں اس وقت وہاں موجود تھا۔‘

زنجیر میں امیتابھ کے ناراض نوجوان کی تصویر اس منظر میں اچھی طرح نظر آتی ہے جب جیا بھادوری ایک نئے گھرکے خواب بُن رہی ہوتی ہیں اور وجے کا غصہ اس وقت بھڑک اٹھتا ہے، جب وہ سماج میں ہونے والے جرائم پر خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

’ہاں، ہم اپنے گھر میں ایسے خوبصورت پردے لگائیں گے۔ اور میں یہ جاننے کی کوشش بھی نہیں کروں گا کہ ان پردوں کے دوسری طرف دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ ہمارے خوبصورت گھر کے باہر لوگ مر جائیں، تو مرتے رہیں، سمگلروں کی گاڑیاں معصوم بچوں کو کچلتی رہیں۔ ہاں مالا ہم ضرور ایک خوبصورت گھر بنائیں گے اور ہم بھول جائیں گے کہ جس دنیا میں یہ گھر بنا ہے وہ کتنی بدصورت ہے۔ اتنا ظلم، اتنا ظلم، یہ ہوتا رہے گا، یہ ہوتا رہے گا۔‘

تقریباً ایک منٹ کے اس ایکولوگ میں جو غصہ امیتابھ کی آنکھوں میں نظر آتا ہے اور اسے ادا کرنا، وہ آنے والی کئی فلموں میں امیتابھ بچن کی پہچان بننے والا تھا۔۔۔ ’دی اینگری ینگ مین۔‘

BBC

اگرچہ اس دور میں امیتابھ کو ون مین انڈسٹری کا جو نشان ملا تھا، اس کے بارے میں لوگوں کی مختلف رائے ہے کہ یہ سب فلم انڈسٹری کے لیے کتنا فائدہ مند تھا۔

ویسے اگر زنجیر کی بات کریں تو زنجیر کی طرح 49 سال بعد بننے والی فلم جھنڈ میں امیتابھ بچن کا نام وجے تھا۔ فلم کے ڈائریکٹر ناگراج منجولے کا کہنا ہے کہ زنجیر اور بچن صاحب کا اثر پوری فلم انڈسٹری پر پڑا۔

آج اگر مجھے فلموں میں دلچسپی ہے تو اس کے ذمہ دار بچن صاحب ہی ہیں۔

سچن تندولکر بھی امیتابھ بچن کے بہت بڑا مداح ہیں۔ انھوں نے امیتابھ کے بارے میں کہا تھا کہ ’کئی شہنشاہوں کا کردار صرف ایک ہے۔ میں آپ کی فلمیں دیکھ کر بڑا ہوا ہوں۔ آپ کا جذبہ اور طویل کرئیر مجھے حیران کر دیتا ہے۔ آپ ہر بڑے ہونے والے بچے کے لیے’ خدا کا تحفہ ہیں۔ میرے لیے آپ آج بھی میری تحریک ہیں۔‘

یہ اتفاق ہے کہ یہ بچہ یعنی سچن تندولکر سنہ 1973 میں پیدا ہوا اور زنجیر کا اینگری ینگ مین بھی اسی سال وجود میں آیا اور دونوں نے پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More