مسلمان بچپن سے بڑھاپے سے یہ خواب دیکھتا ہے کہ وہ ایک دن روضہ رسولﷺ اور خانہ کعبہ میں حاضری دے گا۔ یہی اس کی زندگی کا خوبصورت دن ہو گا۔ بالکل اسی طرح ہم سب نے ٹی وی پر انگریزوں کی ریسلنگ(کشتی) دیکھی ہو گی۔ اسے دیکھ کر ایک ہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ صرف لڑنے اور عیاشی کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔
لیکن ان میں ایک شخص ایسا ہے جو انتہائی مشہور ہے پر اب خانہ کعبہ پہنچ گیا ہے۔ اس کانام سمی زائن ہے جو کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے۔ جہاں خانہ کعبہ کو چھوتے ہی ایسے الفاظ کہے جسے سن کر ہر مسلمان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سمی نے کہا کہ۔
میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا ریسلر ہونے کی وجہ سے دنیا میں گھوما، نام پیسہ، عزت سب کچھ حاصل کر لیا مگر جو احساس مجھ کو آج کعبہ کی دیوار کو چھو ہو رہا ہے، میں بتا نہیں سکتا کہ اس وقت میری کیفیت کیا تھا۔ بس اپنے اللہ پاک کا بے انتہا شکر ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ سمی زائن کا تعلق سیریا سے ہے پر ان کے والدین1970میں کینیڈا ہجرت کر گئے اور ان کی پیدائش 1984 میں ہوئی، ان کا اصل نام رامی سیبائی۔