سونا فی تولہ 250 روپے سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  May 26, 2023

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 214 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 1952 ڈالر فی اونس ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More