31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  May 27, 2023

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 28 مئی کو ہوائیں بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملک بھر میں درجہ حررات معمول سے کم رہنے کا بھی امکان ہے جبکہ 28 سے 30 مئی کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ کے اضلاع سکھر، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بہاولنگر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 28 سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More