ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان کو کتنا انعام ملے گا ؟

ہم نیوز  |  May 27, 2023

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی۔

پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالر آئیں گے اور چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ساتویں پر پاکستانی ٹیم کو ایک ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

Prize pot for the ICC World Test Championship 2021-23 cycle revealed 💰

Details 👇

— ICC (@ICC) May 26, 2023

چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More