ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق اہم فیصلہ آج بھارت میں متوقع

ہم نیوز  |  May 28, 2023

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار کے مطابق آج انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ کے موقع پر سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان بورڈز کے عہدیداران سے بات چیت میں کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بی سی سی آئی عہدیدار نے بتایا ہے کہ بات چیت کرنے کے بہت سارے معاملات ہیں۔ آج کی میٹنگ میں ایشیا کپ باضابطہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں لیکن ایشیا کپ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کچھ ایشیائی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ بی سی سی آئی بھی مشروط منظوری دینے کیلئے تیار ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل آج چنئی سُپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان بورڈز کے عہدیداروں کو فائنل میچ دیکھنے کیلیے مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی سی بی کی طرف سے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق پہلے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرانے کا کہا گیا تھا۔ بعد ازاں پی سی بی نے مؤقف میں نرمی اختیار کرتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا جس میں ٹورنامنٹ کے پہلے 4 میچز پاکستان جبکہ بقیہ پاکستان سے باہر کرانے کی تجویز دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More