بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی یونیورسٹی ہارورڈ جانے کیلئے پر عزم

ہم نیوز  |  May 28, 2023

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے پروگرام دی بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ سپورٹس (بی ای ایم ایس) میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز بن جائیں گے۔

دونوں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بلے باز 31 مئی سے تین جون تک جاری رہنے والے پروگرام میں شرکت کے لیے کراچی سے امریکہ کا سفر کریں گے، بابر اعظم اور محمد رضوان بوسٹن شہر میں موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے کیمپس میں کلاسز لیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے۔

Harvard beckons Babar Azam, Muhammad Rizwan, and mentor Talha Rehmani for the prestigious program

The world number one ranked ODI batter and Captain of the Pakistan cricket team Babar Azam and wicketkeeper Muhammad Rizwan, the Vice Captain of the Pakistan test cricket team, are… pic.twitter.com/cuyNUpo1rc

— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) May 28, 2023

مؤقر ویب سائٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں وہ انسان ہوں جو زندگی بھر سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے، میں نے پروفیسر ایلبرس اور رحمانی کے ساتھ اس پروگرام کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

چاہتا ہوں جو میرے ساتھ ہوا بابر کے ساتھ نہ ہو، سرفراز احمد

بابر اعظم کے مطابق ہارورڈ میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں شامل ہونے کا مقصد وہاں سے سیکھنا اور پھر پوری دنیا میں اپنی کمیونٹی کو واپس کرنا ہے۔

محمد رضوان کے مطابق ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے سفر اور تجربے کو سب کے ساتھ بانٹیں۔

محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

اردو نیوز کے مطابق محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہو گا اور میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More