بھارتی اداکار کو انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا انکشاف

ہم نیوز  |  May 29, 2023

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے انڈرورلڈ کی دھمکیوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انڈر ورلڈ کی فون پر ملنے والی دھمکیوں کو ذاتی طور پر ڈیل کیا۔

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں 90 کی دہائی میں انڈر ورلڈ کی جانب سے فون پر دھمکیاں دی گئی تھیں جس سے متعلق انہوں نے کسی کو نہیں بتایا اور ذاتی طور پر ان دھمکیاں دینے والوں کو ڈیل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انڈر ورلڈ کی جانب سے اکثر دھمکیاں دی جاتی تھیں جس پر وہ غصے میں آ جاتے اور سخت جواب بھی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے مجھے منع کیا گیا کہ جب وہ آپ کو دھمکیاں دیں تو سخت جواب نہ دیں کیونکہ انڈر ورلڈ کا کچھ معلوم نہیں کہ کب کوئی غلط قدم اٹھا لیں۔

واضح رہے کہ اداکار آخری مرتبہ ایکشن تھرلر ویب سیریز ’ہنٹر: ٹوٹے گا نہیں، توڑے گا‘ میں نظر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More