چین کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیابی

ہم نیوز  |  May 29, 2023

بیجنگ: چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا طیارہ تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دینے والے چین نے اپنے تیار کردہ طیارے کی پرواز شروع کر دی۔ دہائیوں کے انتظار کے بعد چین میں تیار کردہ پہلے مسافر بردار جیٹ طیارے سی 919 نے کامیاب پرواز کر لی۔

چین کے تیار کردہ طیارے نے 130 مسافروں کو لے کر شنگھائی سے اُڑان بھری۔

واضح رہے کہ چینی طیارے کی تیاری کافی عرصے سے جاری تھی اور 2017 میں پہلی آزمائشی پرواز کی گئی تھی جس کے بعد اپریل 2022 میں اسے چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کو فروخت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

چینی ایئرلائنز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا طیارہ سی 919 غیر ملکی ماڈلز جیسے بوئنگ 737 میکس اور ائیر بس اے 320 کی بالادستی ختم کردے گا۔

یاد رہے کہ خلا میں سیٹلائیٹس بھیجنے، جدید جنگی طیارے بنانے اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس میزائل تیار کرنے والا چین اب تک مسافر طیارے بنانے میں ناکام رہا تھا اور اسے غیر ملکی جہازوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More