عمر بڑھنے کے ساتھ اداکارائیں ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں، کومل عزیز

اردو نیوز  |  May 29, 2023

عام طور پر بہت سے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ ٹی وی سکرین پر نظر آنے والے فنکاروں کی حقیقی زندگی بھی کسی ڈرامہ یا فلم کے سیٹ جیسی رنگین، پُرسکون اور پریشانیوں کے بغیر ہوتی ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔

فنکاروں کو بھی ویسے مسائل درپیش ہوتے ہیں جو کسی عام شخص کو ہوتے ہیں ہاں البتہ اس کی نوعیت مختلف ہوسکتی ہے۔

جیسا کہ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا کہ اداکاری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنا کاروبار کرنے میں مشکلات درپیش تھیں اور انہیں 18 گھنٹے تک کام کرنا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوگئیں اور ایک طرح سے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ تعلقات اور رشتہ داری بھی خراب ہونے لگے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’یہ حقیقت ہے کہ جیسے جیسے اداکاراؤں کی عمر بڑھتی جاتی ہے، ویسے ویسے وہ ڈپریشن اور سٹریس کا شکار بنتی جاتی ہیں۔‘

ڈپریشن کسی کو بھی ہوسکتا ہے جس کی علامات ایسی ہیں کہ اگر آپ کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا، آپ بہت اداس، مایوس یا بیزار رہتے ہیں یا گھبراہٹ، بے چینی اور بے بسی کا شکار رہتے ہیں تو شاید آپ بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں کیوںکہ ان کی خطرناک طریقے سے ڈیلیوری ہوئی تھی اور یہ کہ انہیں بہت ساری چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں کہ کس کام کو کس طرح مکمل کریں۔

ان کے مطابق ان کی والدہ اس وقت تک زائد العمر اور علیل ہو چکی تھیں جب کہ ان کے والد بھی ضعیف تھے، جس وجہ سے انہیں کسی دوسرے قریبی شخص کی مدد اور رہنمائی بھی حاصل نہ رہی۔

ڈپریشن کے حوالے سے بہت سے فنکار ماضی میں بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ کبھی نہ کبھی ڈپریشن کا شکار رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا ہو یا ٹی وی سکرین، جب لاکھوں مداحوں کی تعریف کسی فنکار کو خوشی دیتی ہے تو وہیں فنکاروں پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کے بھی ان کے ذہن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پرآئے دن نہ صرف پاکستانی فنکار بلکہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکار بھی گفتگو کرتے نظر آتے ہیں جیسا کہ حال ہی میں بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ڈپریشن پر بات کی تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نوازالدین صدیقی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ڈپریشن صرف ایک ’اربن ایشو‘ یعنی شہری مسئلہ ہے کیونکہ اُن کا گاؤں شہر سے صرف تین گھنٹے دور ہے اور اگر وہ اپنے گاؤں جا کر کہیں گے کہ مجھے ڈپریشن ہے تو اُنہیں ایک تھپڑ پڑے گا اور کہا جائے گا کہ یہ کچھ نہیں ہوتا، اچھی طرح کھانا کھاؤ اور جاؤ جا کر فصلوں میں کام کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نوازالدین صدیقی کے اس تبصرے پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین نے اختلاف کیا بلکہ ساتھی اداکار گلشن دیویا نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی نفی کی۔

اداکارہ کومل نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ (فوٹو: فیس بک)ایک فلم کے ساتھ دو فریعید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر فلم بین کو کسی اچھی فلم کا انتظار رہتا ہے جیسا کہ رواں برس عید الفطر پر ’منی بیک گارنٹی‘، ’ہوئے تم اجنبی‘ اور ’دادال‘ سمیت مزید دو  فلمیں ریلیز کی گئیں تھیں اسی طرح عیدالااضحی پر بھی اب کی تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

ان فلموں میں ایک فلم ایسی لگتی ہے جو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کو ایک ساتھ تین حصوں میں پیش کیا جائے گا۔

یعنی تین مخلتف کہانیاں، مختلف کردار اور مختلف مناظر دیکھنے کو ملیں گے، ’ایک فلم کے ساتھ دو فری‘ دراصل یہ ایک ویب سیریز کے طرز کی بنائی جانے والی فلم ہے جس کا ٹائٹل ’تیری میری کہانیاں‘ رکھا گیا ہے۔

فلم کے پہلے حصے میں مہوش حیات اور وہاج علی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہاج علی بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کے دوسرے حصے میں شہریار منور اور رمشا خان، زاہد احمد اور آمنہ الیاس ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ تیسرے حصے میں حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب خان (مانی) ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم کی بات ہو رہی ہے تو یہاں یہ بھی بتائیں کہ رواں ہفتے ایک خبر سامنے آئی کہ امریکی پبلشر مارول کامکس نے آئندہ شائع ہونے والی سیریز سے مسلمان سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار ختم کر دیا ہے۔

اس کردار نے پہلی بار 2014 میں کیپٹن مارول کے نام سے عالمی طور پر اپنے مداحوں میں شہرت حاصل کی تھی تب سے مس مارول ایک برانڈ بن گئی تھی۔

یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہاج علی بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ (فوٹو: فیس بک)پاکستان فیشن میوزیم کا اعلانرواں ہفتے پاکستان کے تین معروف فیشن ایکسپرٹ نے موسم سرما / بہار میں پاکستان کے پہلے فیشن میوزیم کےآغاز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ میوزیم اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہو گا جسے موسم سرما / بہار میں 2024-2023 میں پاکستان میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام پر شروع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ایک نمائش اور فیشن گالا بھی منعقد کیا جائے گا۔

یہ اعلان پاکستانی فیشن انڈسٹری سے وابستہ فریحہ الطاف، سٹائلسٹ نبیلہ اور فیشن ایڈیٹر اور جرنلسٹ فیفی ہارون کی جانب سے کیا گیا جن کا مقصد ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔

فیشن ماڈلنگ کی حوالے سے آج کل اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے بھی بڑے چرچے ہو رہے ہیں، اپنے شوہر سے طلاق کے بعد علیزے نے فیشن ماڈلنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتے ہوئے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی۔

فیشن انڈسٹری میں پیش رفت صرف پاکستان میں نہیں ہوئی بلکہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی اپنے فیشن برانڈ ’ایٹیلیئر جولی‘ کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ ماضی میں بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی فنکاروں اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں اپنا کاروبار شروع کر چکے ہیں جس کی تازہ مثال بالی وڈ کے کنگ خان کی ہے جن کے بیٹے آریان خان نے ایک فیشن برانڈ متعارف کروایا ہے۔

اداکار آغا مصطفی حسن نے انکشاف کیا کہ اُن کی محبت کی کہانی ڈھائی سال تک چلی تھی۔ (فوٹو: فیس بک)ڈرامہ سمیت حقیقی زندگی میں بھی شادی کے لیے شرطحالیہ کئی ہفتوں سے پاکستانی ڈرامہ تیرے بن نے نا صرف پاکستان بلکہ انڈیا اور دیگر ملکوں میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ رکھے ہیں، گزشتہ ہفتے جب ڈرامہ تیرے بن کی 47ویں قسط کا ٹیزر دکھایا گیا تو سوشل میڈیا پر متنازع یا نامناسب مواد سے متعلق ڈرامے کے پروڈیوسرز اور لکھاری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم پورے ایک ہفتے کی اضطرابی کیفیت کے بعد ڈرامے کی قسط کو نشر کیا گیا تو دیکھنے والوں کو سکون نہ ہوا اور وہ مزید کشمکش کا شکار ہوگئے تاہم اپنی الجھن کا غصہ انہوں نے ایک بار پھر ڈرامہ ساز پر یہ کہہ کر نکالا کہ ڈرامے کو ایڈٹ کیوں کیا گیا حالانکہ یہی تنقید کر رہے تھے کہ ڈرامہ پروڈیوسر متنازع  مناظر کیسے دکھا سکتے ہیں۔

اب ڈرامہ پروڈیوسر کریں بھی تو کیا کریں دکھائیں تو مسئلہ نہ دکھائیں تو مسئلہ، یہاں تک کہ کچھ نہ دکھانے کے باوجود ڈرامہ پروڈیوسر اور چینل کو پیمرا کی جانب سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

خیر جیسا کہ ڈرامہ میں دکھایا گیا کہ میرب شادی کے لیے مرتسم کے سامنے کچھ شرطیں رکھتی ہے اور ملک زبیر بھی مریم سے شادی نہ کرنے اور اسے آزاد کرنے کے لیے کچھ شرطیں رکھتا ہے ویسا ہی حقیقی زندگی میں بھی ہو سکتا ہے۔

ڈرامے میں ملک زبیر کا کردار ادا کرنے والے اداکار آغا مصطفیٰ حسن نے حال ہی میں اپنی ناکام محبت کی کہانی سنائی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار آغا مصطفی حسن نے انکشاف کیا کہ اُن کی محبت کی کہانی ڈھائی سال تک چلی تھی لیکن پھر بھی اُن کی محبت نے اُنہیں چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ اُس لڑکی سے بے حد محبت کرتے تھے، مگر اُس نے شادی کے لیے اس لیے منع کر دیا تھا کہ میرا تعلق شوبز سے تھا، میں اداکار تھا اسی لیے مجھے اُس لڑکی نے چھوڑ دیا تھا حالانکہ اُسے شروع ہی سے معلوم تھا کہ میں اداکار ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اُس لڑکی نے شادی کے لیے میرے شوبز چھوڑنے کی شرط رکھی دی تھی جس کے بعد میں دعائیں کر کے اسے پانے کے لیے روتا رہتا تھا۔‘

اسی ہفتے ایک دوسرے پوڈ کاسٹ میں اداکارہ زارا نور عباس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد دین سے زیادہ قریب ہوگئی ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس ان دنوں ڈرامہ ’جھوم‘ میں اداکار عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہارون کادوانی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

ہارون کادوانی نے فلم روپوش میں اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تاہم اس ڈرامے کے حوالے سے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کہتی ہیں کہ ’ہارون کادوانی دنیا کا خوش قسمت ترین بچہ ہے جسے ڈرامہ جھوم میں ایسے سین کرنے کو مل رہے ہیں کیونکہ آج سے پہلے ایسے سین کبھی نہیں دکھائے گئے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More