ہماری ویب | May 29, 2023
اماں جب مجھے ابو کی ڈانٹ سے بچاتی تھیں، وہ تمام لمحات مجھے آج بھی یاد ہیں وہ شاید میری زندگی کے حسین ترین لمحات تھے۔ جاوید شیخ اپنی والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے ماں کے پاؤں دبانا، ابا کے ساتھ باتیں کرنا وہ وقت آج بھی یاد ہے کیسے والدین نے 9 بچوں کو پالا اور میں ان کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں تھیں، میں نے اپنے بھائی بہنوں کو خود بھی ایک باپ کی طرح پالا ہے۔ جو کچھ میں کماتا تھا وہ سب کچھ میں ان پر بھی خرچ کرتا تھا صرف اپنے اوپر نہیں بلکہ ماں پر اور گھر پر بھی خرچ کیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی ماں کو حج نہ کروا سکا، میں ان کو گھما نہ سکا، یہ احساس زندگی بھر مجھے افسردہ کرتا رہے گا۔
جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ ہم نے پیسے کی ریل پیل نہیں دیکھی، گھر میں حالات بہت اچھے نہیں تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدلا۔ مجھے پہلے 50 روپے ملا کرتے تھے وہ میں ماں کو دے دیتا تھا، ماں کو گھڑی پہننا بہت پسند تھی، میں ان کو گھڑیاں یا جوڑے لا کر دیتا تھا۔ میری شادی کے بعد وہ 5 سال تک زندہ رہیں لیکن امی کے بعد ابو ٹوٹ گئے۔ ایک مشکل وقت تھا لیکن گزر گیا۔ ماں نے جو مجھے سکھایا وہی میں نے اپنے بچوں کو سکھایا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More