“اگر کوئی خاتون اپنا نقاب اتارے بغیر کھانا کھانا پسند کرتی ہیں ہیں تو یہ خالص طور پر ان کی پسند ہے۔“
یہ کہنا ہے زائرہ وسیم کا جنہوں نے ایک کے بعد ایک مشہور فلموں میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد اسلام کی خاطر اداکاری ترک کردی۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایسی تصویر شئیر کی جس میں مسلمان خاتون نقاب کے ساتھ کھانا کھارہی تھیں۔ صارف نے تصویر کے ساتھ طنزیہ کیپشن لکا کہ “کیا یہ ایک انسان کی پسند ہوسکتی ہے“
صارف کے اس طنز کے جواب میں زائرہ وسیم پیچھے نہ رہیں بلکہ انھوں نے نقاب میں کھانے والی خاتون کا دفاع کیا۔
واضح رہے زائرہ وسیم نے 2019 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف کی جانب سے نقاب پہن کر کھانا کھانے والی خاتون سے سوال کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تصویر میں، وہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے مزید کہا کہ "ابھی ایک شادی میں شرکت کی اور بالکل ایسا ہی کھانا کھایا، بالکل یہ میری پسند ہے۔ اس وقت بھی جب میرے آس پاس موجود ہر شخص مجھے تنگ کرتا رہا کہ میں نقاب اتار دوں لیکن میں نے ایسا نہیں کیا
کیونکہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے یہ ہماری اپنی خواہش ہے“ہم نقاب آپ کے لئے نہیں کرتے“