لیجنڈری گلوکار اور مشہور زمانہ قوال راحت فتح علی خان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں اور آج بھی لوگ انکی گائکی کو بہت مانتے ہیں اور ان کے گانے اور قوالیاں بہت شوق سے سنتے ہیں۔
ان کے جانے کے بعد کئی گلوکار آئے لیکن ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکا، لیکن ان دنوںان کے فینز کی جانب سے ایک نوجوان کو ان سے ملایا جارہا ہے۔ آخر کون ہے وہ؟
وہ نوجوان اور کوئی نہیں بلکہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحب زادے شاہ زمان علی خان ہیں۔
ان کی ڈیبیو پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی آواز اور گانے کا انداز سُن کر اُنہیں قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔
شاہ زمان علی خان کی ڈیبیو پرفارمنس کی ویڈیو میں شاہ زمان سُپرہِٹ گانا "کنا سوہنا تینو رب نے بنایا" گا رہے ہیں۔
ان کی پرفارمنس پر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ، "شاہ زمان، نصرت فتح علی خان کی طرح گا رہے ہیں۔ یہ آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں گے۔"
اس سے قبل بھی شاہ زمان علی خان اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ پرفارم کر چکے ہیں مگر یہ وائرل ویڈیو اُن کی ڈیبیو پرفارمنس کی ہے۔