میری امی کا پاؤں میری ساس کی بہن نے توڑ دیا تھا کیونکہ ۔۔ سنو چندہ ڈرامے سے مشہور ہونے والی اداکارہ انعمتا قریشی نے سسرال والوں پر سنگین تشدد کے الزامات لگا دیے

ہماری ویب  |  May 31, 2023

اداکارہ انعمتا قریشی نے اپنی ساس اور نندوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میری ماں کی ٹانگ میری ساس اور نند نے توڑ دی تھی۔ مجھے باتیں سنائی جاتی تھیں اور جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری میں سسرالیوں سے متعلق پوسٹ شیئر کیے اور خود پر کیے جانے والے ظلم کا کھل کر اظہار کیا۔ ساس کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اُن کے بیٹے نے ابھی تک مجھے طلاق نہیں دی ہے، کیوں کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اس لیے میں گھر بسانے کے لائق لڑکی نہیں ہوں۔ ساس اپنی بہن کے ساتھ مل کر مجھے اور میرے گھر والوں کو گالیاں دیتی ہیں اور برا بھلا بولتی ہیں۔ ساس کی بہن نے اُن کی والدہ کو بھی ایک لڑائی کے دوران زخمی کر دیا تھا اور اُنہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے گھر میں میرے ہی پیسوں سے لایا گیا راشن اور کھانا پینا نہیں دیا جاتا تھا۔ میری ساس مجھے طعنے مارتی ہے کہ بیٹے نے کس لڑکی سے شادی کرلی ہے، میری نند اور ساس دونوں اس دماغ کی خواتین ہیں جو سمجھتی ہیں ساس گھر کی مالکن ہے اور بہو نوکرانی ۔۔

واضح رہے اداکارہ انعمتا قریشی نے ڈرامہ سنو چندہ سے مشہوری حاصل کی اس ڈرامے میں اداکارہ نے حُما کا کردار کیا تھا۔ ڈرامہ کا کلپ ملاحظہ فرمائیں:

اداکارہ نے ماضی میں اپنی ساس کے ساتھ بھی کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More