کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالر خریدنے کی اجازت

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈہولڈرز کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالر زخریدنے کی اجازت دیدی۔

مرکزی بینک سے جاری سرکلر کے مطابق بینکوں پرپابندی کے باعث کریڈٹ کارڈزکی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ سے کی جارہی تھیں تاہم اب کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالرخریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق اب کریڈٹ کارڈزکی سیٹلمنٹ31جولائی تک انٹربینک کاؤنٹرسے کی جاسکتی ہے،انٹربینک ریٹ سے انٹرنیشنل پیمنٹس کی اجازت آج سے2ماہ کیلئے دی گئی ہے۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ آئے گا،اب انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ہوگی۔

کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ فیصلے سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More