مداح نے سیلفی کا کہا ۔۔ خاتون کھلاڑی نے انگوٹھی پہنادی، ٹینس پلیئر کی منگنی کی دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار تو اکثر دیکھنے میں آتا ہے اور آج کے دور میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا عام سی بات ہے لیکن یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں خاتون ٹینس کھلاڑی نے سیلفی کی اجازت مانگنے والے مداح سے منگنی کرلی۔

29 سالہ گیبرین موگوروزا سے نیویارک میں ہونیوالے یو ایس اوپن کے دوران ایک مداح نے سیلفی کی اجازت مانگی تھی جس پر گیبرین کو بھی آرتھر پسند آگئے ۔2016 میں فرنچ اوپن اور 2017 میں ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی گیبرین موگوروزا نے آرتھر بورجیس کے ساتھ منگنی کی تصدیق کردی ہے۔

وینزویلا میں پیدا ہونے والی ہسپانوی اسٹار گیبرین موگوروزا خواتین کی رینکنگ میں عالمی نمبر ون پوزیشن پر رہنے کے علاوہ دو اولمپک گیمز، ریو 2016 اور ٹوکیو 2020 کے ساتھ ساتھ 2015 سے فیڈ کپ میں اسپین کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

گیبرین موگوروزا نے جون 2017 میں اپنا پہلا ومبلڈن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیتنے سے قبل بتایا تھا کہ وہ بین الاقوامی تعلیمی این جی او روم ٹو ریڈ کی سفیر بن گئی ہیں جبکہ لڑکیوں کے لیے ثانوی تعلیم تک مساوی رسائی میں بھی معاونت کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More