عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ایل پی جی کی قیمت میں کتنے روپے کی کمی کردی گئی؟

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کردی۔

اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 37 روپے فی کلو تک کی غیر معمولی کمی کےبعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔مئی میں ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 89 پیسے مقرر تھی۔

قیمت میں کمی کے بعد فی کلو ایل پی جی 196روپے 75 پیسےکی ہوگئی ہے اور ایل پی جی کا 11اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہو کر 2 ہزار 321 روپے کا ہوگیا جبکہ کمرشل سلنڈر 1686 روپے کمی سے 8 ہزار 933 روپے پر آگیا۔

حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ ملک میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More