ہماری ویب | Jun 02, 2023
سنجے دت کی والدہ کو ان سے بچھڑے 42 سال ہوگئے ہیں۔ آج بھی وہ اپنی والدہ کی یاد میں رو پڑتے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماں کی یاد میں لکھا کہ میں آج بھی آپ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا ہوں، مجھے آپ کی یاد آتی ہے۔ میری رہنمائی کرنے والی روشنی کے نام، برتھ ڈے مبارک۔ ماں مجھے آپ سے پیار ہے ۔
View this post on Instagram A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)
A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)
سنجے دت کی والدہ نرگس 1 جون 1929 کو کولکتا میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین عبدالرشید اور جدن بائی حسین نے ان کا نام فاطمہ رشید رکھا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 1940ء میں شروع کیا اور 1967ء تک اداکاری کرتی رہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں انداز، برسات، شری 420، مدر انڈیا سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔
1958 میں نرگس کی سنیل دت سے شادی ہوئی جس سے ان کے سنجے اور پریا دت سمیت تین بچے ہیں۔ 3 مئی 1981 کو ان کا لبلبے کے کینسر سے انتقال ہوگیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More