بھارت پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کرنے پر تُل گیا

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تجویز کیے گئے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد اب پاکستانی حکام کے پاس آئی لینڈز میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے یا دستربردار ہونے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے آئندہ اجلاس میں پی سی بی کو ایشیا کپ کے وینیو سے متعلق واضح پیغام دے دیا جائے گا۔ پیغام میں بتایا جائے گا کہ ٹورنامنٹ میں شامل دیگر ممالک سری لنکا میں کھیلنے کیلئے متفق ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسی صورتحال میں ٹورنامنٹ آئی لینڈز میں کروانے کے فیصلے پر عملدرآمد یا میزبانی سے مکمل طور پر دستربردار ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ایسے میں پی سی بی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا رواں سال ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق پہلے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرانے کا کہا گیا تھا۔ بعد ازاں پی سی بی نے مؤقف میں نرمی اختیار کرتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا جسے بھارتی کرکٹ بورڈ نے مسترد کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More