جان لیوا جانور کے ساتھ فوٹو شوٹ ۔۔ لڑکا لڑکی نے سانپ کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ کیوں کروایا؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2023

آج کے جدید دور میں شادی کی رسومات بھی انتہائی دلچسپ ہوتی جارہی ہیں، جہاں ماضی میں دلہا دلہن ایک دوسرے کو دیکھ بھی نہیں سکتے تھے وہیں آج دلہا دلہن کے ایسے ایسے فوٹ شوٹ کئے جاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

شادیوں میں فوٹو گرافی بھی ایک الگ طویل رسم میں بن چکی ہے، فوٹو گرافر گھنٹوں مختلف اسٹائل میں دلہا دلہن کی تصاویر بناتے ہیں اور کئی بار تو مختلف تھیم کے نام پر عجیب و غریب کام بھی کرواتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں فوٹوشوٹ میں دولہا دلہن نے ایک موذی جانور کے ساتھ تصاویر بنواکر سب کو حیران کر دیا۔

ٹوئٹر صارف وویک نے اس انوکھے شادی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ تصاویر ایک کہانی کی صورت میں بنوائی گئی ہیں، کہ خاتون اپنے گھر کے آنگن میں ہے اور اسے سانپ نظر آتا ہے۔

خاتون سپیرے کو فون کرکے بلاتی ہے، سپیرا آکر سانپ پکڑتا ہے لیکن بعد ازاں خاتون اور سپیرا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

آخری تصویر میں دولہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جا رہے ہیں اور ان کے عقب میں سانپ بیٹھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More