بنگلہ دیش میں سیاسی مخالفین پر بدترین تشدد جاری

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

حکومتی جماعت بنگلہ دیش عوامی لیگ کی جانب سے اقتدار میں آتے ہی اپوزیشن جماعتوں پر بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ادارے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ 

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ معین کی عوامی لیگ نے اقتدار میں آتے ہی اپوزیشن جماعتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء بھی ان مظالم کا سامنا کرچکی ہیں۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کی بارش اور ان الزامات میں قید کے کئی واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے ان مظالم پر بارہا توجہ دلائی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نائن الیون کے حملوں کے بعد امریکی تعاون سے قائم کی گئی بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین کو مخالفین پر تشدد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل سائبر ایکٹ 2018 کے تحت ملک میں آزادی اظہار رائے کو مکمل طور پر سلب کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More