سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے حلف کا پابند ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کیساتھ ویڈیو کلپ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی نےکہا کہ جسٹس اقبال حمید کی اہلیہ کو سلام کرنے اور مبارکباد دینے گیا ، مبارکباد دینے کے دوران میری چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی۔

میں نے چیف جسٹس سے سلام دعا کی ، جسٹس سید محمد انوار سے ملاقات کے دوران کسی نے یہ لمحہ ریکارڈ کیا ، اس بات کا غلط طور پر اضافہ کیا گیا کہ میں نے چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا۔

میں نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے بھی ملاقات کی اور انکا حال بھی پوچھا، ویڈیو میں تاثر دیا گیا کہ میں چیف جسٹس سے نہیں ملا۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ اپنے خاندان کے کچھ افراد سے ملوانا چاہتی تھیں،جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ کے کہنے پر انکی طرف متوجہ ہوا۔

حقیقت کیخلاف خبریں نہ پھیلائی جائیں ،یہ غلط فہمیوں کا باعث بنتی ہیں، گٹھ جوڑ کے ذریعے بنائی گئی کہانیوں کا ماضی میں اپنے خاندان سمیت شکار رہ چکا ہوں۔

سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے حلف کا پابند ہوں،آئین کیخلاف کسی اقدام کی توثیق نہیں کر سکتا،حقائق مسخ کرکے متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More