بالی ووڈ، ایک اور اسلام مخالف متنازع بھارتی فلم ریلیز کیلئے تیار

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

ممبئی: بھارت میں ایک اور اسلام مخالف متنازع فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت فلم 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ریلیز کا اعلان ہوتے ہی پورے بھارت میں اس پر پابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار جون کو جاری کیے جانے والے اسلام مخالف متنازع فلم 72 حوروں کے ٹیزر سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ مسلمان مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ اسلام مخالف متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری ریلیز کی گئی تھی، مسلمانوں کی جانب سے فلم پر پابندی عائد کیے جانے کی درخواست بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کی متنازع بھارتی فلم دی کشمیر فائلز ریلیز ہوئی تھی۔

اسلام مخالف متنازع بھارتی فلم کے ٹیزر میں اسامہ بن لادن اور اجمل قصاب سمیت دیگر افراد کی تصاویر دکھائی گئی ہیں جب کہ پس پردہ آواز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام افراد نے مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلائی۔ فلم کے اداکاروں میں انتہائی غیر معروف نام شامل ہیں۔

متنازع بھارتی فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی ہزاروں افراد نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے فلم کو اسلام مخالف قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی ریلیز پر پابندی عائد کی جائے۔

یاد رہے کہ بھارت کی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری بھی بنیادی طور پر اسلام مخالف ہے جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ریاست کیرالہ سے 32 ہزار نوجوان ہندو لڑکیوں کو مسلمان کر کے دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

مسلم مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری کی ریلیز سے قبل بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ہائی الرٹ

واضح رہے کہ فلم کا پروڈیوسر اور کہانی کار اپنے مضحکہ خیز دعوؤں کے ثبوت و شواہد پیش کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More