ویسے تو خواتین کیڑے مکوڑوں اور جانوروں سے خوفزدہ ہوجاتی ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جنھیں ان سے ہمدردی بھی ہوتی ہے۔ شاید اداکارہ صحیفہ جبار بھی جانوروں سے کافی ہمدردی رکھتی ہیں تبھی جہاں ایک چوپے نما جانور سے وہ رات بھر پریشان رہیں لیکن صبح اس کے جاتے ہی افسردہ بھی ہوگئیں۔
گزشتہ رات صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شئیر کیں جن میں انھوں نے چوہے نما جانور کی اپنے کمرے میں موجودگی کا ذکر کیا۔ صحیفہ نے پردےپر چڑھے اس جانور کی تصویر بھی شئیر کی۔
اس کے بعد صحیفہ نے چوہے کے بارے میں کئی اور اسٹوریر شئیر کیں جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ رات کو جلدی سوجاتی ہیں لیکن چوہے کی وجہ سے وہ سو نہیں پارہی تھیں اور 11 بجے تک جاگتی رہیں۔
البتہ صبح اٹھنے پر وہ جانور ان کے کمرے میں موجود نہیں تھا۔ صحیفہ نے لکھا کہ انھیں افسوس ہے کہ وہ اسے کچھ کھانے کو نہیں دے سکیں۔