ماں خود بیٹی کو یتیم خانے میں چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ گریجویشن تقریب میں گود لی گئی بیٹی کی بوڑھے باپ سے گلے ملنے کی جذباتی ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 06, 2023

لے پالک اولاد کو سگی اولاد کی طرح پالنے والے معمر والد سلطان ابو راس کی بیٹی سے گلے ملنے اور پیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی عرب کے عسیر ریجن میں کنگ خالد یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب میں لے پالک بیٹی روتے ہوئے اپنے والد کے گلے لگ گئی، اس جذباتی منظر نے سب کو بہت متاثر کیا۔

والد سلطان ابوراس نے بیٹی کی گریجویشن تقریب میں بتایا کہ سمیرہ میری سگی اولاد نہیں لیکن گود لی ہوئی بیٹی ہے اسے میں نے 2001 میں سراۃ عبیدہ کمشنری کے ہسپتال سے گود لیا تھا۔ اس کی وسگی ماں الدہ چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ میں نے سمیرہ کو اپنی بیٹی کے طور پر پالا اوراس کی تعلیم اور شادی تک کے تمام امور بہترین طور پر انجام دیے۔

میں سراۃ عبیدۃ ہسپتال میں نرسنگ اور مختلف شعبوں کا سربراہ تھا۔ یہاں یتیم بچوں کی نگہداشت کا خاص انتظام تھا۔ مقامی لوگ لاوارث یا یتیم بچوں کو پرورش کے لیے لے جاتے تھے۔ 9 ماہ تک بچی ہسپتال میں رہی جس کے باعث اس کی ذہنی حالت بگڑنے لگی۔ مجھ سے اس کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی تھی۔ شروع میں اس کی دیکھ بھال کے لیے سویرے ڈیوٹی پر چلا جاتا تھا اور اس کے ساتھ کھیلتا تھا لیکن جب گھر جاتا اور اگلے دن آتا تو بچی پھر بیمار ہو جاتی۔ آخر کار ہسپتال کے ڈائریکٹر کی اجازت سے سمیرہ کو 3 ہفتے کے لیے اپنے گھر لایا جہاں وہ میری بیوی اور بچوں کے ساتھ رہنے لگی لیکن جیسے ہی ہسپتال واپس لایا تو اس کی حالت پھر بگڑ گئی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے بیٹی کی حیثیت سے اس کی پرورش کی ذمہ داری اپنے ذمے لے لی ۔ اب ایک سال پہلے سمیرہ کی شادی کی وہ اپنے گھر میں آباد ہوگئی۔ اس سال گریجویشن مکمل کیا تو تقریب تقسیم اسناد میں شریک ہوا۔

سمیرہ نے بتایا کہ سلطان ابو راس اور ان کی فیملی نے مجھے جو پیار دیا وہ انمول ہے۔ میرے ساتھ ہر فرد نے وہی رشتہ نبھایا جو گھر کی بیٹی کے ساتھ رہتا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More