نان فائلرز خبردار ۔۔ نئے بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

ہماری ویب  |  Jun 08, 2023

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

نئے بجٹ میں انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے اور نان فائلرز کیلئے باہر سے گاڑی منگوانے پر ایڈوانس انکم ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری،ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر اور درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 70 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے جب کہ تجارتی خسارہ 28 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگا۔

انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231 ، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ حکومت نان ٹیکس آمدن 2.9 ٹریلین تک لے جانا چاہتی ہے۔

پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھاکر 60 روپےفی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کو 10 روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے سے 870 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

حکومت اس حاصل شدہ رقم سے پنشن میں 30 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے، آئندہ مالی سال میں پنشن میں اضافے کے لیے 780 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More